blog traffic

غصے کا نقصان اور اس کا علاج



غصے کا نقصان اور اس کا علاج
======================

غصہ آنا انسان کی نشانی ہے اور اس پر قابو پانا مومن کی نشانی ہے 


حدیث پاک 
======
رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ

طاقتور وہی ہے جو غصے میں اپنے آپ پر قابو رکھے.
( بخاری حدیث ٦٥٨ )


===============

دور حاضر کا ذکر ہے کہ ایک بچہ بہت بد تمیز اور غصے کا بہت تیز تھا اسے بات بے بات فورن غصہ آجاتا تھا 

والدین نے اسے کنٹرول کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے 

ایک روز اس کے والد کو ایک ترکیب سوجھی

انھوں نے اپنے بیٹے کو کیلوں کا ایک ڈبا لا کر دیا اور گھر کے پچھلے حصے کی دیوار کی طرف لے جا کر کہنے لگے
بیٹا جب بھی تمہیں غصہ آئے اس میں سے ایک کیل نکل کر یہاں دیوار میں ٹھونک دینا

پہلے دن لڑکے نے دیوار میں ٣٧ کیلیں ٹھونکی 

ایک دو ہفتے گزرنے کے بعد بچہ سمجھ گیا کہ غصہ کنٹرول کرنا آسان ہے لیکن دیوار میں کیل ٹھونکنا خاصا مشکل کام ہے 

اس نے یہ بات اپنے والد کو بتائی . والد نے مشورہ دیا اب جب تمہیں غصہ آئے اور تم اسے کنٹرول کر لو تو ایک کیل دیوار میں سے نکال دینا 
لڑکے نے ایسا ہی کیا اور بہت جلد دیوار سے ساری کیلیں نکال لیں 


باپ نے بیٹے کا ھاتھ پکڑا اور اس دیوار کے پاس لے جا کر کہنے لگے

بیٹا تم نے اپنے غصے کو کنٹرول کر کے بہت اچھا کیا 
لیکن اب اس دیوار کو ذرا غور سے دیکھو!! یہ پہلے جیسی نہیں رہی 
اس میں یہ سوراخ کتنے برے لگ رہے ہیں 
جب تم غصے سے چیختے چللاتے ہو اور الٹی سیدھی باتیں کرتے ہو تو اس دیوار کی طرح تمہاری شخصیت پر بھی بہت برا اثر پڑتا ہے 

تم انسان کے دل میں چاقو گھونپ کر باہر نکال سکتے ہو لیکن چاقو بہار نکلنے کے بعد تم ہزار بار بھی معذرت کرو معافی مانگو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا 
وہ زخم اپنی جگہ باقی رہے گا 

یاد رکھو زبان کا زخم چاقو سے کہیں بد تر اور دردناک ہے ...........


غصہ کبھی کبھی قابل سے قابل آدمی کو بھی بے وقوف بنادیتا ہے

انسان کی عقل کا اندازہ غصے کی حالت میں لگانا چاہیے

غصہ حماقت سے شروع ہوتا اور ندامت پر ختم ہوتا ہے

اس لئے اس پر قابو پانا ہی عقلمندی ہے اور جو ایسا کر لے وہ بہادر ہے ......


غصے کا علاج
========
جب غصہ آئے تو ان میں سے کوئی بھی ایک علاج کر لیں یا ضرورتاً سارے علاج کریں۔ (1) اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھیں
(2) ولا حول ولا قوۃ الا باللہ پڑھیں۔
(3) وضو کر لیں 
(4) کھڑے ہیں تو بیٹھ جائیں اگر بیٹھے ہیں تو لیٹ جائیں۔ 
(5) جس پر غصہ آ رہا ہے اس کے سامنے سے ہٹ جائیں۔
(6) پانی پی لیں،
(7) خاموش ہو جائیں۔